منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بھارت فارما پلانٹ دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تلنگانہ کے فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق 27 ملازمین تاحال لاپتہ ہیں، ان کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے وقت 108 ملازمین فیکٹری میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فارما پلانٹ میں ری ایکٹر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے بعد فیکٹری کے کچھ حصے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی، دھماکے سے فیکٹری ملازمین تقریباً 100 میٹر تک دور جا گرے تھے۔

اس سے قبل سنگاریڈی میں ایک فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جبکہ اسی طرح 2023ء میں کیمیائی ری ایکٹر کے دھماکے میں 3 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، 50ہزار افراد کا انخلا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں