جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

بھارتی شہر میں خاتون نالے میں بہہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، حیدرآباد میں سیلابی صورت حال میں 4 افراد لا پتا ہو گئے، جب کہ ایک خاتون نالے میں بہہ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں شدید بارش چار افراد پانی میں بہہ گئے، حیدرآباد میں بھی ایک خاتون نالے میں بہہ گئی، تلنگانہ کے کئی اضلاع اس وقت شدید بارش سے متاثر ہیں۔

ریاست کے کئی علاقوں میں ندیاں اور ڈیم پانی سے بھر گئے ہیں، ندیوں کا پانی سڑکوں پر ریلے کی صورت بہنے لگا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گندھاری منڈل میں گندھاری ندی کے سیلابی پانی میں تین کسان پھنس گئے تھے، جنھیں فائر بریگیڈ عملے اور مقامی لوگوں نے بچایا، جگتیال رورل منڈل کے حیدراپلی ندی میں ماہی گیر ودیا ساگر تیز بہاؤ کی زد پر آ کر بہہ گیا، جسے تلاش نہیں کیا جا سکا، تاہم پولیس تلاش کر رہی ہے۔

حیدرآباد شہر کے علاقے گاندھی نگر میں ایک خاتون بپھر نالے میں بہہ گئی، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں