تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گاڑی نہر میں جاگری، تین افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک ہفتے کے دوران تیسری کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد ڈوب پر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس اور ریسکیو نے گاڑی میں موجود جوڑے اور لڑکی کو مردہ حالت میں نہر سے نکالا، جبکہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نہر سے تباہ شدہ گاڑی کو بھی نکال لیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 فروری کو بھی ایک گاڑی کو نہر سے برآمد کیا گیا تھا، یہ گاڑی سرنائیگوڈیم گاؤں کے باپ مدھو، بیٹا متیسیگیری کی تھی جو جمعے کی شام قریبی گاؤں گئے تھے اور رات گئے تک واپس نہیں لوٹے تھے۔

شوہر اور بیٹے کے گھر نہ لوٹنے پر اہلیہ نے اگلی صبح پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نہر سے باپ اور بیٹے کی لاش برآمد کی تھی۔

واضح رہےکہ 17 فروری کو بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ٹی ایس آر پارٹی کے قانون ساز منوہر کی بہن رادھا اور بہنوئی ستیانارائن بیٹی سمیت نہر میں ڈوب گئے تھے، ان کی گاڑی کو بوسیدہ حالت میں کاکٹیہ نہر سے نکالا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -