جمعہ, اپریل 11, 2025
اشتہار

27 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس کے حیرت انگیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تلنگانہ کے ارکونڈہ پیٹ میں مندر کے قریب 27 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کے دوران، پولیس نے 7 ملزمان کی گرفتاری کے بعد چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ایس پی نے انکشاف کیا کہ ساتوں ملزمان نے نہ صرف خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، ساتھ ہی دھمکیاں بھی دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جائے گا، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل خاتون کے پاس موجود تمام اشیاء بھی لوٹ لیں۔

رپورٹس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا یہ افسوسناک واقعہ 29 مارچ کی رات کو پیش آیا تھا، جب متاثرہ خاتون نے پیر (31 مارچ) کو پولیس کو اس حوالے سے شکایت درج کرائی۔

متاثرہ خاتون اپنے رشتہ داروں کے ساتھ سری انجنی سوامی مندر گئی۔ 11 بجے کے قریب، جب وہ اور اس کا رشتہ دار مندر کے عقبی احاطے میں گئے تو وہاں چھپے ہوئے مردوں کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔

اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ساتھ ہی تشدد کا نشانہ بھی بنایا،پولیس نے انکشاف کیا کہ جب خاتون نے پانی مانگا تو ملزمان نے خاتون نے کے چہرے پر پیشاب کیا۔

ڈی ایس پی وینکٹیشورلو کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے متاثرہ کی شکایت کے بعدتحقیقات شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور موبائل ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت ماروپاکولا انجانیولو گوڑ (25)، ہریش گوڑ (23)، مٹا انجنیولو گوڑ (24)، منی کانتھا گوڑ (21)، مٹا مہیش گوڑ (28)، کارتک (20) اور محمد صادق بابا (28) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بھارت میں ایک اور غیر ملکی لڑکی ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھوں عصمت دری کا شکار

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اس کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تاکہ متاثرہ خاتون کو جلد انصاف مل سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں