ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

موبائل فون کمپنیوں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سروس شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موبائل فون کمپنیوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سروس شروع کردی، اب بیلنس نہ ہونے کی صورت میں صارفین آن نیٹ کال کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کردی گئی۔

موبائل فون کمپنیوں نے مفت کالزکی سروس شروع کردی ہے ، اس حوالے سے ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کےصارفین مفت کال سروس سےاستفادہ کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں صارفین آن نیٹ کال کرسکیں گے اور سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین اپنےاہلخانہ سے رابطہ کرسکیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی اے،موبائل فون آپریٹرز متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے موبائل فون کمپنیوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

پی ٹی اےسیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ذرائع سےنگرانی کررہاہے اور رابطوں کویقینی بنانےاورضروری معلومات کی فراہمی کی جارہی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفر بیلنس پر موبائل فون کام کی سہولت دینے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں