اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ٹیلی گرام کا سب سے منفرد فیچر، بھیجا گیا میسج ایڈیٹ‌ کریں

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشنز کی جانب سے صارفین کو میسج ایڈیٹ کا فیچر فراہم نہیں کیا گیا تھا مگر اب یہ شکایت بھی دور ہوگئی ہے۔

واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والی موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی دھاگ بٹھانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

اب ٹیلی گرام کا ایک ایسا منفرد فیچر سامنے آیا، جو کسی اور موبائل ایپلی کیشن میں موجود نہیں ہے۔

- Advertisement -

اگر کوئی صارف پیغام غلط بھیجے جس میں ہجوں یا اسپیلنگ کی غلطی ہو تو اُسے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ بھیجا جاتا ہے۔

اب ٹیلی گرام نے صارفین کی یہ مشکل آسان کردی کیونکہ وہ غلط بھیجے گیے میسج کو درست کر کے دوبارہ بھیج سکتے ہیں۔

وہ ٹیلی گرام صارفین جو میسج غلط بھیجیں گے ، انہیں یہ سہولت ہوگی کہ چیٹ باکس پر کلک کریں تو ایڈیٹ کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کر کے وہ پیغام کو ٹھیک کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں