منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ٹیلی گرام صارفین کیلیے نئی خصوصیات متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

معروف میسجنگ پلیٹ فارم ٹیلی گرام نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین کیلیے کئی نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں۔

ان خصوصیات میں تھرڈ پارٹی سے چلنے والے اکاؤنٹ کی تصدیق کا نیا طریقہ، نئے میسج سرچ فلٹرز اور تحائف کو این ٹی ایف میں تبدیل کرنے کی سہولت شامل ہیں۔

چیٹ ایپ میں پہلے ہی عوامی شخصیات اور تنظیموں کی تصدیق کا پروگرام موجود تھا۔ اب اس نے ایک ایسا پروجیکٹ شروع کیا ہے جو تیسرے فریق جیسے فوڈ کوالٹی ریگولیٹرز یا تعلیمی گروپس کو اکاؤنٹس کی تصدیق کی جا سکے گی۔

- Advertisement -

ٹیلی گرام

رپورٹ کے مطابق تیسرے فریق کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے نام کے ساتھ ایک نیا لوگو ہوگا، جو پچھلے نیلے نشان (بلو چیک مارک) کی جگہ لے گا۔

ترجمان ٹیلی گرام نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ تصدیق کے لیے یہ غیر مرکزی پلیٹ فارم دھوکہ دہی کو روکنے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ ایک منفرد اور پیشگی حل کے ساتھ سوشل پلیٹ فارمز کے لیے ایک نیا حفاظتی معیار قائم کرتا ہے۔

جو افراد یا تنظیمیں تصدیق کروانا چاہتی ہیں، انہیں سب سے پہلے تصدیق کا عمل مکمل کرنا ہوگا اور ویریفائیڈ نشان حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

اس کے علاوہ ٹیلی گرام نے گفٹس کو این ایف ٹی میں تبدیل کرنے کا ایک نیا طریقہ بھی متعارف کروایا ہے۔ صارفین یہ گفٹس ٹیلی گرام اسٹارز کے ذریعے بھیج سکتے ہیں جو کہ ایپلی کیشن یا فریگمنٹ ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں، جہاں ’ٹی او این‘ کرپٹو والٹ کنیکٹ کرنا ضروری ہے۔

ٹیلی گرام نے کہا ہے کہ صارفین ان این ایف ٹی کو دیگر پلیٹ فارمز پر فروخت یا اس کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ تاہم، ٹیلی گرام گفٹس کو کلیکٹیبلز میں تبدیل کرنے پر فیس وصول کرتا ہے تاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے میسجز کے لیے ایک ایموجی ری ایکشن فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو کسی کے گروپ میں شامل ہونے جیسے سروس میسجز پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ پرائیویٹ چیٹس، گروپ چیٹس اور چینلز کے لیے نئے سرچ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں