تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

وزیراعظم شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے مصری صدر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس موقع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کی اور سیلاب متاثرین کیلیے امداد کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں صدر السیسی کے فون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مصری حکوت کی جانب سے حمایت اور یکجہتی کے بھرپور اظہار کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کاربن کےعالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے متاثرین میں شامل ہے، سیلاب کے لاکھوں متاثرین کی بحالی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے بے پناہ وسائل درکار ہیں،۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم نے ’’کوپ 27‘‘ کی کامیاب کانفرنس کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Comments