تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

تصویر میں چھپا نمبر بتانا ہے، یہ نیا چیلنج کون قبول کرے گا؟

اس بار ایک اور نیا مشکل چیلنج آپ کے سامنے ہے آپ نے تصویر میں چھپا نمبر بتانا ہے اور وہ بھی صرف 11 سیکنڈ میں تو آپ یہ چیلنج قبول کرتے ہیں۔

جستجو، تلاش، ہر روز نیا چیلنج پورا کرنا یہ ایسے مشغلے ہیں جو انسان کو اس کی منزل کی جانب رواں دواں رکھ کر زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرا دیتے ہیں، لاشعوری طور پر یہی سوچ نظری وہم پر مبنی پہیلیوں کی مقبولیت کی وجہ ہے جو انٹرنیٹ پر ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتی جا رہی ہیں کیونکہ یہ پہیلیاں انسانی فطرت کے مطابق نیا چیلنج دے کر لوگوں کو تلاش اور جستجو پر آمادہ کرتی ہیں۔

نظری وہم پر مبنی پہیلیوں کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہ انسان کو ایک صحتمند تفریح میں مشغول کر دیتی ہیں جس سے مشاہدے کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ساتھ ہی دماغ کی ہلکی پھلکی ورزش بھی ہوجاتی ہے، تاہم اکثر پہیلیاں اتنی پیچیدہ ہوتی ہیں کہ جتنا انہیں بوجھنے کی کوشش کی جائے انسان اتنا ہی الجھتا چلا جاتا ہے۔

اس بار بھی ہم آپ کے لیے ایسی ہی ایک نظری وہم پر مبنی پہیلی لائے ہیں جس میں آپ نے تصویر میں بہت ساری چیزیں نہیں بلکہ صرف ایک نمبر تلاش کرنا ہے لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں ہوگا۔

یہ سبزے سے بھرپور ایک تصویر ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار کی طرح سبزہ آپ کو فرحت بخشے یہ آپ کو الجھا بھی سکتا ہے کہ اسی وہ آپ کی تلاش چھپی ہے یعنی اس میں چھپا نمبر آپ نے صرف گیارہ سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے اور تصویری پہیلی بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ 10 میں سے صرف 2 افراد ہی یہ بوجھ سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی خود کو ان 2 ذہین اور فطین افراد میں شمار کرتے ہیں تو دیر کس بات کی ہے اپنے دعوے کو آزمائیں اور تلاش میں لگ جائیں لیکن یاد رکھیں وقت لامحدود نہیں بلکہ صرف 11 سیکنڈز ہیں۔

تصویر دیکھیں اور ڈھونڈیں۔

Jagranjosh

تو کیا آپ نے تلاش کر لیا؟ نہیں تو ہم آپ کی آسانی کے لیے ایک اشارہ دے دیتے ہیں۔

یہ دو ہندسوں کا نمبر ہے اور آپ کی نگاہوں کے عین سامنے موجود ہے۔

وقت ختم ہوگیا، کیا آپ نمبر تلاش کرسکے، اگر نہیں تو اسکرول کریں اور نیچے جاکر مطلوبہ نمبر دیکھیں۔

Jagranjosh

جی ہاں یہ نمبر ہے ’’30‘‘

تو کتنے لوگوں نے اس کو تلاش کر لیا تھا کمنٹس سیکشن میں جواب دیں۔

Comments

- Advertisement -