سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک بار پھر بلیو ٹِک ہولڈر سے فیس لینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صارفین کو اب اشتہارات کم دکھائی دیں گے۔
ٹوئٹر کے مالک نے گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر بلیو ٹک کی سروس کا فیچر عرصے تک موخر کیا جارہا ہے تاکہ اسے مزید موثر انداز میں بنا کر پیش کیا جاسکے، گزشتہ دنوں ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کے لیے اکاؤنٹ ویریفائیڈ کروانے کے لیے آپشن دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔
تاہم اب ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے صارفین کو آٹھ امریکی ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپل ڈیوائسز پر ٹوئٹر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو گیارہ ڈالر ادا کریں گے جبکہ صارفین کو ایپ پر اشتہارات کم نظر آئیں گے۔
blue checkmark 🤝 Twitter Blue
we’ve removed the old application to be verified –– when you subscribe or upgrade to the new Twitter Blue on web or iOS, you’ll receive a blue checkmark (after your account has been reviewed). for more info check out this thread: https://t.co/iOD4NoFbj4
— Twitter Verified (@verified) December 12, 2022
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق بلیو ٹک صارفین کے ٹوئٹس کو دوسرے صارفین پر اولیت دی جائے گی جبکہ طویل اور بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ کرنے اور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔
یاد رہے کہ مذکورہ فیچر کو 12 نومبر کو بند کردیا گیا تھا اور بعد ازاں ایلون مسک نے اسے 29 نومبر کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
and for additional context on checkmark variance, you can learn more here: https://t.co/su6mQX58W5
— Twitter Verified (@verified) December 12, 2022
انہوں اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر بلیو کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے فوری طور پر دوبارہ متعارف نہیں کرایا جائے گا، اسے کچھ عرصے کے لیے موخر کیا جا رہا ہے۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اسے بہتر بنانے کے بعد ممکنہ طور پر اداروں اور تنظیموں کا بلیو ٹک عام افراد اور شخصیات کے مقابلے دوسرے رنگ کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔