ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ منشیات سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی پولیس نے جنوبی ہندوستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کی پولیس نے تلنگانہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو دوست سمیت گرفتار کیا، جن کے قبضے سے منشیات (چرس) بھی برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے 14 جون بروز پیر سانتا کرز کی پولیس نے نجی ہوٹل میں دوپہر  تین بجے کے قریب چھاپہ مار کر اداکارہ کو گرفتار کیا، جن کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں اداکارہ اور اُن کے دوست کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس نے اداکارہ اور دوست کے خلاف منشیات اور  دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اور اُن کا دوست منشیات کے استعمال، خرید و فروخت اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: مارپیٹ کا الزام، معروف اداکارہ کی درخواست پر شوہر گرفتار

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کا الزام، شوہر گرفتار

پولیس ذرائع نے  بتایا کہ جے ڈبلیو میرٹھ نامی ہوٹل میں اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی، جس کے دوران چھاپہ مارا گیا۔ اُن کے دوست کے قبضے سے ایک گرام چرس بھی برآمد ہوئی جبکہ میڈیکل رپورٹ میں منشیات کا استعمال بھی ثابت ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں