پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا، محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی نوید سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سائبیرین ہواؤں کے سبب موسم مزید سرد ہوگیا، درجہ حرارت مزید 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا راج جاری ہے سائبیرین ہواؤں کی وجہ سے آج شہر میں سردی کے شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت سات ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار چھ سے آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں