پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرمی‘ پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور آئندہ چند روز ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اندورن سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں شہری ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سایہ دار جگہوں پررہنے کی کوشش کریں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں دھوپ میں نکلتے وقت سرڈھانپ کررکھنا چاہیے اور باہرنکلنے پروقفے وفقے سے منہ ہاتھ دھوتے رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ اگلے 4 سے 5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لیپٹ میں رہیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں