پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پجاریوں نے نوجوان کو قتل کرکے لاش مندر میں دفنادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پنجاب کے ضلع سنگرور میں مندر کے پجاریوں نے ایک نوجوان کو قتل کر کے اس کی لاش کو ہوان کنڈ کے نیچے دفن کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دھوری پولیس اسٹیشن کے انچارج کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقتول کے اہل خانہ نے شکایت کی تھی کہ سدیپ کمار دو تاریخ سے گھر نہیں آیا تھا۔ سدیپ چھوٹے بچوں کو پنڈتائی پڑھاتا تھا۔ 33 سالہ سدیپ کمار ولد گریندر کمار دُھری کا رہنے والا تھا۔

- Advertisement -

گھر والوں نے مندر جا کر پوچھا تو مندر کے پجاری پرمانند نے بتایا کہ وہ دو دن سے مندر نہیں پہنچے، لیکن جب پولیس نے پرمانند سے پوچھ گچھ کی تو انہیں اس پر شک ہوا اور اسے تھانے لے گئے۔

تحقیقات کے دوران پجاری نے پوری کہانی سنائی اور اعتراف کیا کہ اس نے اسے قتل کر کے ہوان کنڈ کے نیچے دفن کر دیا ہے۔

مندر میں دفنائی گئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا گیا، جبکہ مندر کے پجاری پرمانند اور چیف پجاری اشوک شاستری کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں