پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آسٹریلیا میں ایک بار پھر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا: آسٹریلیا میں ایک بار پھر ایک مندر میں خالصتان کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی ہے، آسٹریلیا میں اس سے قبل بھی مندروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح باپس سوامی نارائن مندر پر خالصتان کے حامیوں نے حملہ کیا اور مندر کی دیوار کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے مندر کے دروازے پر خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔

بعد ازاں لوگ پوجا کرنے وہاں پہنچے تو دیوار کو ٹوٹا ہوا پایا۔

رکن پارلیمنٹ اینڈریو چارلٹن واقعے کی اطلاع ملتے ہی مندر پہنچے، چارلٹن نے مندر کے افسران کے ساتھ دیوار کو پھر سے رنگنے میں مدد کی۔

انہوں نے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی مقامی پولیس، محکمہ امور داخلہ، ہندوستانی ہائی کمیشن اور سڈنی کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار آسٹریلیا میں مندروں کو ہدف بنایا جا چکا ہے، رواں سال کے شروع میں بھی ملبورن میں 3 اور برسبین میں 2 ہندو مندروں میں خالصتان کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں