بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں بھی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر عمرکوٹ میں مندروں کی گھنٹیاں بج اٹھیں، ہندؤں نے پاکستان کی سلامتی کےلیے ہاتھ جوڑ کر دعائیں کیں، ہندو کمیونٹی نے مندر میں دعا کی کہ ہمارا ملک پاکستان ہمیشہ محفوظ رہے، اس پر کوئی آنچ نہ آئے۔
ایک ہندو شخص کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کی حمایت میں ہم نے پوجا پاٹ وغیرہ کروایا ہے، ہم پاک فوج کے لیے دعائیں کرتے ہیں کہ وہ بھارت سے جیتے۔
ہندو بچے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہی رہیں گے، ہم ابھی مندر میں آئے ہیں پوجا کرنے تاکہ اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکیں۔
خیال ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مرید کے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
ان بزدلانہ حملوں میں 31 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات آئی تھیں، تاہم پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جدید طیارے گرادیے تھے۔
بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل حملہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر