بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

عارضی پابندی ختم؛ سعودی عرب جانے والوں کیلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈرز افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی۔ ‏

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی (گاکا) نے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ ‏سعودی سول ایوی ایشن نےعارضی سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق مکمل ویکسی نیشن والےافراد کو مملکت میں داخلےکی اجازت ہوگی ‏پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اکا مہ ہولڈرز پر عارضی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے مکمل ویکسی نیشن والے افرادکو داخلے کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیا ‏ہے کہ پاکستان سمیت تمام پابندی والے ممالک کےمسافر سعودی عرب جاسکیں گے۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی برقرار رکھنا ہوگی، گاکا ‏نوٹیفکیشن کے مطابق فی الحال فلائٹس روانگی کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں