کراچی : صوبائی حکومت نے شاہ فیصل میں عارضی قرنطینہ مرکز قائم کرکے 254 طلبا کو خورشید گرلز کالج میں منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل میں بھی عارضی قرنطینہ مرکز قائم کردیا، ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کو بھی محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ 254 طلبا کو خورشید گرلز کالج شاہ فیصل میں رکھا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے 261 طلبا میں شامل 7 لڑکیوں کو کھوکھرا پار اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ آج طلبا کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آجائے گی، اگر ٹیسٹ مثبت آئی تو انہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ مرکز میں منتقل کردیا جائے گا۔
پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی
واضح رہے کہ مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس نے پاکستان بھر میں 10 ہزار 513 سے زائد افراد کو متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 224 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 2337 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم بڑے فیلڈ اسپتال کو رواں ماہ کے آغاز پر قرنطینہ مرکز کا درجہ دیا گیا تھا۔