منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے دس ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا، جس کے بعد ججوں کی تعداد بڑھ کر تئیس ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججوں کی تقریب حلف برداری ہوئی۔

تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے دس ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھایا ، چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم نے نئے ججوں سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان شامل ہیں۔

دس ایڈیشنل ججوں کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھ کر تئیس ہوگئی ہے۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں