تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چینی سال کے آغاز پر امریکا میں فائرنگ ،10 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لونر نیو ایئر کے دوران فائرنگ کا بھیانک واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ لاس اینجلس شہر میں پیش آیا جہاں مونٹیری پارک میں لوگ چینی سال نو کے جشن پر جمع تھے۔

پارک میں چین کے نئے قمری سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شریک تھے کہ اچانک مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے اپنی جان بچانے کے لئے اطراف کی دکانوں میں پناہ لی۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں رہائشی عمارت گرِ گئی، متعدد افراد جاں بحق

حکام کے مطابق حملہ آورکی شناخت اور مرنے والوں کی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی، تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت ایشیائی باشندوں کی ہے۔

حملے میں ہلاک افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی کیلنڈر کا آغاز 21 دسمبر کے بعد اُس دن سے شروع ہوتا ہے جب دوسرا نیا چاند طلوع ہوتا ہے اور یہ عمومی طور پر 21 جنوری سے 20 فروری کے درمیان آتا ہے۔

چینی عوام اس دن کو جشنِ بہار کے نام سے پکارتی ہے اور دنیا بھر میں آباد چینی یہ دن مناتے ہیں۔ نت نئے پکوان، ملبوسات، موسیقی، رقص اور رشتے داروں سے ملاقاتیں، اس دن کا خاصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -