تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

باپ نے مرنے کے دس ماہ بعد بیٹی کو خصوصی ہدایات دیں

منیلا : باپ کی موت کے دس ماہ بعد ملنے والے پیغام نے بیٹی اور اس کی بیوی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، باپ نے اپنی شادی کی سالگرہ پر بیٹی کو اہم ہدایات دی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی لڑکی ایلیسا مینڈوزا کو اپنے والد کی طرف سے ایک شیڈول ای میل موصول ہوا ، جو سال2019میں گردوں کے دائمی بیماری میں مبتلا ہو کر دس ماہ قبل انتقال کرگئے تھے۔

اس حوالے سے ایلیسا مینڈوزا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا، اس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے اپنے مرحوم والد کی طرف سے شیڈول ای میل موصول ہوا ہے۔

پہلے تو میں اسے کھولنے سے خوفزدہ ہوگئی تھی کیونکہ جو شخص 10 ماہ پہلے انتقال کر جائے اس کی جانب سے کسی پیغام کا موصول ہونا ہی اچنبھے کی بات ہے لیکن آخر کار دو دن بعد میں نے ہمت کرکے ای میل کھول لی جو میرے والدین کی25ویں شادی کی سالگرہ کی تیاری کے سلسلے میں تھی۔

ای میل میں لکھا تھا کہ بیٹی ایلیسا اس ای میل میں میری ہدایات پر مکمل اور احتیاط سے عمل کرنا، جب تم یہ پیغام دیکھو گی تو شاید میں تمہارے درمیان موجود نہ ہوں۔

الییسا نے بتایا کہ ان کے والد نے ہر سال اس کی سالگرہ، ویلنٹائن ڈے اور ان کی برسی (10 جون) کو آنے والے سالوں میں اپنی ماں جوجی کے پھول بھیجنے کے لئے ایک گل فروش کو ادائیگی بھی کردی تھی۔

اس کے علاوہ ای میل میں ایک علیحدہ سے خط بھی تھا جو انہوں نے میری ماں کے لئے لکھا تھا اس خط میں وہ سارے الفاظ تھے جو میری والدہ کی تسلی اور اطمینان دینے کے لیے سننے کی ضرورت تھی۔

والد کی محبت میں سرشار بیٹی ایلیسا نے سالگرہ منانے اور ان کی ہدایات کو یقینی بنانے کے لئے پوری رات کام کیا تاکہ اس کے والد کی تمام ہدایات پر عمل درآمد کیا جاسکے۔

والد نے اس سے کہا کہ سالگرہ کے دن وہ اپنی والدہ کو اپنی پسند کے کسی ریستوران میں لے جائے یا پھر کھانے کا آرڈر دے کر گھر میں ہی منگوالے۔

ایلیسا نے لکھا کہ میں نے اپنے والد کی تمام ہدایتوں پر عمل کیا اور میں نے کل رات گیارہ بجے سے ہی ماں کے ساتھ مل کر سالگرہ کی تیاری کی۔

الیسا نے بتایا کہ اگرچہ ساری رات کام کے باعث میری نیند پوری نہیں ہوئی تھی لیکن میں نے اپنی ماں کے چہرے پر جو خوشی دیکھی اس نے مجھے سب کچھ بھلادیا۔

ایلیسا مینڈوزا کا کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کر میری والدہ بھی بہت جذباتی ہوگئی تھیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑے کیونکہ وہ جانتی تھی کہ یہ سارا انتظام میرے والد نے ان کیلئے ترتیب دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -