جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ابوظبی کے شیخ‌ حمد بن حمدان نے دنیا کی طویل ترین ایس یو وی بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : بیش قیمت گاڑیوں کے شوقین شیخ حمد بن حمدان نے ٹرک اور جیپ کے ملاپ سے دنیا کی سب سے لمبی ’ایس یو وی‘ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ حمد بن حمدان قیمتی اور بیش قیمت گاڑیوں کے دلدہ ہیں اور ان کے ذاتی گیراج میں انتہائی بیش قیمت اور مہنگی گاڑیاں موجود ہیں۔

شیخ حمد بن حمدان نے فوجی ٹرک اور جیپ کو ملا کر ایسی گاڑی تیار کی ہے جسے ’اسپورٹس یوٹیلیٹی وھیکل‘ یا ایس یو وی کہا جاتا ہے، یہ گاڑیاں عموماً جیپ اور کار کے ملاپ سے تیار کی جاتیں ہیں اور امریکا اور یورپ میں کافی مقبولیت کی حامل ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ’ظہبیان‘ نامی ایس یو وی میں چھ سو ہارس پاور کا چھ سلینڈر والا انجن نصب کیا گیا ہے، گاڑی 35 فٹ لمبی اور 10 فٹ اونچی ہے جس کا وزن 24 ٹن ہے، مذکورہ گاڑی کو دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی قرار دیا جارہا ہے۔

شیخ حمد بن حمدان اماراتی ریاستوں میں عجیب و غریب گاڑیاں رکھنے اور کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں عجیب و غریب گاڑیاں رکھنے کے باعث یہ رینبو کہا جاتا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شیخ حمد نے عجیب و غریب ایس یو وی کو شارجہ میوزیم میں منعقدہ ایک شو میں بھی پیش کیا تھا لیکن گاڑی کی قیمت نہیں بتائی گئی تھی تاہم یہ شیخ حمد کی ملکیت میں موجود سب سے مہنگی گاڑی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں