کراچی : شہر قائد میں ایک اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ، جبکہ ملزم نےدوران تفتیش زیادتی کااعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں کورنگی کے علاقے میں گزشتہ رات10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم اور بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی میں گھر کی چھت پر سوتی بچی کو اٹھا کر خالی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بعد ازاں پولیس نے کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔