تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارت: بیمار شخص کے لیے 10 سالہ لڑکی قربان، تین گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں فالج زدہ مریض کی صحت یابی کے لیے جادوگر کے حکم پر 10 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ایک 10 سالہ لڑکی کی انسانی قربانی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ لڑکی کو ایک فالج زدہ شخص کے علاج کے لیے ایک جادوگر کی ہدایت پر قتل کیا گیا، بیمار شخص کے بھائی اور بہن کو لڑکی کے اغوا اور اس قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک 17 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جس نے لڑکی کے اغوا میں مدد کی تھی۔

پولیس کے مطابق مبینہ جادوگر نے کہا تھا کہ ان کے بھائی پر کالے جادو کا اثر زائل کرنے کا صرف یہی ایک طریقہ تھا۔

سینئر پولیس آفسر بی رامیش نے بی بی سی کو بتایا کہ اس جرم پر اکسانے میں کچھ اور لوگ بھی ملوث ہیں تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے، مزید گرفتاریاں کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ علاقہ مکینوں کو ایک بیگ میں لڑکی کی لاش ملی جس کے ساتھ ایسی کچھ اشیا موجود تھیں جو عموماً جادوگر استعمال کرتے ہیں جس کے بعد پولیس کو یقین ہوگیا کہ لڑکی کو کسی مقصد کے لیے کیے گئے جادو کی کامیابی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -