رنز کی مشین ویراٹ کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
لٹل ماسٹر نے انچاس سنچریاں چار سو اکیاون ون ڈے اننگزمیں اسکور کیں جب کہ کوہلی نے یہی کارنامہ صرف دوسو ستتر اننگز میں انجام دیا۔
ماڈرن ڈے گریٹ ویراٹ کوہلی نے آل ٹائم گریٹ سچن ٹنڈولکر کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر خود کو ہی تحفہ دے دیا۔
کوہلی نے کولکتہ کی ایڈن گارڈن میں جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈےکیریئر کی 49ویں سنچری بنائی جو کہ مجموعی طور پر انٹرنیشنل کیریئر کی79ویں سنچری تھی۔
ٹنڈولکر نے انچاس سنچریاں چار سو اکیاون ون ڈے اننگز میں بنائیں جب کہ کوہلی نے یہی کارنامہ صرف دوسوستتر اننگز کھیل کر انجام دیا۔
کرکٹ کی تاریخ میں ویراٹ کوہلی وائٹ بال کرکٹ میں 50سنچریاں کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔