اشتہار

ارجن ٹنڈولکر والد کے نقش قدم پر،ڈیبیو پر ہی جھلک دکھادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بیٹا بھی عظیم والد کے نقش قدم پر چل پڑا اور تاریخ بناڈالی۔

تفصیلات کے مطابق رنجی ٹرافی کے تحت گوا کرکٹ اسٹیڈیم میں ماسٹر کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے اپنے ڈیبیو میچ میں سینچری جڑ ڈالی۔

انہوں نے یہ کارنامہ گوا ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے راجھستان کے خلاف سرانجام دیا، اسی اعزاز کے ساتھ ہی 23 سالہ نوجوان نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلے بازوں کی ایلیٹ لسٹ میں شمولیت اختیار کی جنہیں رنجی ٹرافی ڈیبیو پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے گجرات کے خلاف انیس سو ستاسی اور اٹھاسی کے سیزن میں ممبئی کے لیے ڈیبیو کھیلتے ہوئے سنچری بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 8: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

ارجن ٹنڈولکر اس وقت بلے بازی کرنے آئے جب گوا مشکلات کا شکار تھی تاہم انہوں نے ساتھی کھلاڑی سویاش پربھوڈیسائی کے ساتھ 150 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے 21 سالہ بیٹا ارجن آئی پی ایل میں ٹیم ممبئی انڈینز کا حصہ بھی ہیں، انہیں فرنچائز نے 20 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا۔

بھارتی ماہرین کرکٹ کے مطابق ارجن کپور بہترین کرکٹر ہیں جو اچھی ٹیموں کیخلاف اہم میچوں میں کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں