The news is by your side.

’اب نمبر ون رینکنگ کے لیے نہیں کھیلتا‘

پیرس: ہسپانوی ٹینس اسٹار اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے کہا کہ وہ اب نمبر ون رینکنگ کے لیے نہیں کھیلتے ہیں۔

ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب میں اپنے ہر میچ میں مسابقتی رہنے کے لیے کھیلتا ہوں  کیریئر میں ایک دو بار ہدف کو حاصل کرچکا اور اس پر خوش ہوں، فخر محسوس کرتا ہوں۔

نڈال نے کہا کہ جب آپ باہر کے مقابلے سے واپس آتے ہیں تو یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کیسے کھیلیں گے یا آپ کا جسم کیا رد عمل ظاہر کرے گا۔ دیکھوں گا کہ میں مسابقتی سطح پر کیسی کارکردگی دکھاتا ہوں۔

دو ماہ کے وقفے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آنے والے نڈال نے کہا کہ اے ٹی پی ٹور میں واپس آکر خوش ہوں۔ واضح رہے کہ پیرس ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میں نڈال کا مقابلہ امریکی ٹامی پال سے ہوگا۔

   14 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے نڈال نے کہا کہ اگرچہ پیرس ماسٹر میرے لیے بہت اچھا نہیں رہا ہے، لیکن اس شہر میں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے جو میرے لیے بہت خاص ہے۔

یاد رہے کہ رافیل نڈال  کیریئر میں 209 ہفتوں تک ٹاپ رینکنگ پر رہ چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں