تازہ ترین

ٹینس اسٹار اونس جیبیور غزہ کے بچوں کو یاد کرکے بے اختیار رو پڑیں

تیونس کی ٹینس اسٹار اونس جیبیور فلسطین کے بچوں کو یاد کرکے بے اختیار رو پڑیں، ٹینس اسٹار نے انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) فائنلز کی فاتح 29 سالہ اونس جیبیور نے کہا کہ ہر روز بچوں کو مرتے دیکھنا بہت مشکل ہے، میں اس دنیا میں امن چاہتی ہوں، انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی فاتح تیونس کی کھلاڑی اونس جیبیور اپنی جیت کے بعد بات کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے بے اختیار رو پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں، ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -