پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا نے ’اِذہان‘ اور ’دعا‘ کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اور بھانجی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان اور بہن انعم مرزا کی بیٹی دعا کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انعم مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں برس اگست میں ہوئی جس کا نام انہوں نے ’دعا‘ رکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’ازی‘ اور ’دعا‘ ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ  ’محبت کی خالص ترین شکل جسے میں جانتی ہوں اور جاننا بھی چاہتی ہوں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں اداکار و مداح دیکھ چکے ہیں اور تصویر کو پسند کررہے ہیں۔

ثانیہ کی تصویر کو معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور ان کی بہن انعم مرزا نے بھی پسند کیا اور ایموجیز بنائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں