پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں سوگواران کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سے اکثر سیاہ لباس میں ملبوس، حسن نصر اللہ کی تصاویر اور جھنڈے لہراتے ہوئے نظر آئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک تنظیم سے منسلک اور سربراہی کرنے والے حسن نصر اللہ کی شہادت سے حزب اللہ کو شدید دھچکا پہنچا۔

حزب اللہ کئی دہائیوں سے ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اسے طویل عرصے سے ملک کی اکثریتی شیعہ مسلم کمیونٹی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کے چچا شہید

لبنان کے مختلف شہروں سے ہزاروں افراد بشمول خواتین اور بچے سخت سردی میں پیدل چل کر تقریب کے مقام پر پہنچے۔ یاد رہے کہ حسن نصر اللہ کو ایک بڑے اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

نماز جنازہ کے موقع پر ہزاروں افراد کے ہجوم کے جمع ہونے پر ملک کے جنوب میں واقع علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ادھر، اسرائیی فوج نے بتایا کہ اس نے جنوبی لبنان میں کئی راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا جو اسرائیلی شہریوں کیلیے ایک خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ 27 نومبر 2024 کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیل نے لبنان میں متعدد حملے کیے۔

حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ ایک اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس کی گنجائش تقریباً 50 ہزار ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد کے باوث اسٹیڈیم کے باہر بھی انتظامات کیے گئے۔

حزب اللہ نے لبنان کے اعلیٰ حکام کو اس تقریب میں مدعو کیا جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں