تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گلگت میں حالات کشیدہ، نامعلوم افراد نے گاڑیاں نذرآتش کردیں

گلگت : اپوزیشن جماعتوں نے جی بی حلقہ دو میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے باوجود ہار تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پُرتشدد مظاہرے شروع کردئیے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری گاڑیاں بھی جلائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی جانب سے مسترد کیا گیا جس کے باعث مسلم لیگ نواز دو اور پیپلز پارٹی صرف تین نشتوں پر کامیابی حاصل کرسکی، جس کے بعد اپوزیشن نے انتخابات میں دھاندلی کا نعرہ لگایا اور جی بی حلقہ دو میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوارفتح اللہ خان کامیاب ہوئے جبکہ پی پی امیدوار جمیل احمد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن پیپلز پارٹی نے پھر بھی ہار ماننے سے انکار کرتے ہوئے حلقے میں پرتشدد مظاہرے شروع کردئیے اور اس دوران سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

پیپلز پارٹی کارکنان اور مظاہرین کی جانب سے محکمہ جنگلات کے دفتر پر حملہ کیا گیا جبکہ تین گاڑیاں بھی نذر آتش کی گئیں۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ اور سرکاری املاک کو نذر آتش کیے جانے سے متعلق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ احتجاج پیپلز پارٹی کررہی ہے اور مظاہرین نے سرکاری گاڑیاں بھی جلائی ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان فیض اللہ فراق نے انکشاف کیا کہ مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑیاں جلائی گئیں، جن کا تعاقب کیا جارہا ہے اور بہت جلد ان لوگوں تک پہنچ جائیں گے جنہوں نے گاڑیاں جلائیں۔

ترجمان نے کہا کہ قانونی راستے کے انتخاب کے بجائے دوسرا راستہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -