تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’مجھ سے دوستی کرلو‘

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تیری راہ میں‘ میں ایمان (زینب شبیر) نے احمر (شہروز سبزواری) کو آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے دوستی کی پیشکش ٹھکرادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ کی 38ویں قسط نشر کی گئی جس میں احمر ایمان سے پھر سے دوستی کا کہتا ہے اور ایمان اس کی دوستی یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیتی ہے کہ وہ تو آستین کا سانپ ہے اس سے اچھی تو ماہا (شازیل شوکت) ہے جو کھل کر مجھ سے دشمنی نبھا رہی ہیں پیٹ پیچھے وار نہیں کررہی۔

احمر ایمان سے کہتا ہے کہ سنا تھا اپنا بوریا بستر اٹھا کر بھاگنے والی ہو پھر واپس کیوں آگئیں، حالات میری سوچ سے زیادہ خراب لگ رہے ہیں۔

ایمان جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ بکواس بند کرو، ایک سیکنڈ لگے گا مجھے اس گھر میں سب کو تمہاری اصلیت بتا دوں گی، میرے منہ مت لگا کرو۔

احمر کہتا ہے کہ اوہ واقعی، کس کو بتاؤ گی اور کون کرے گا تمہارا یقین یہ لوگ جس نے آج تک تمہاری ایک بات کا یقین بھی نہیں کیا، آج ہی دیکھ لو کتنی عزت افزائی ہوئی ہے۔

ایمان کہتی ہے کہ میری غلطی نہیں تھی تمہارا منصوبہ تھا اس پر احمر کہتا ہے کہ جو بھی تھا ذلیل تو تم ہی ہوگئی ہو۔

احمر کہتا ہے کہ میں تو صرف یہاں تمہیں روکنا چاہتا تھا، اچھا میری ایک بات سنو یہ جو فیملی ہے خاص طور پر تمہارا شوہر سچ بتاؤں یہ تمہارے لائق نہیں ہیں، تم اپنی بھلائی ان پر ضائع نہ کرو، ماہا کا بس چلے تو تمہارا گلا دبا کر تمہیں جان سے ماردے۔

ایمان کہتی ہے کہ کوئی بات نہیں ہے یہ باتیں تو وہ میرے منہ پر بھی کہہ چکی ہے اور اس لحاظ سے تو وہ تم سے بہتر ہے، کم از کم وہ اپنے دل میں کینہ لے کر نہیں گھوم رہی ہے اور ایسے دشمن سے بچنا زیادہ آسان ہوتا ہے مگر تم تو وہ سانپ ہو جو اس کی آستین میں چھپ کر اسے ڈسنے کی کوشش کررہے ہو۔

احمر مزید کہتا ہے کہ ایک بات صحیح کہی تم نے سانپ تو میں ہو لیکن وہ سانپ جو ڈستا بعد میں ہے پہلے اپنی دہشت سے سامنے والے کے اوسان خطا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ احمر اپنے ٹھپر کا بدلہ لینے کے لیے ایمان سے بدلہ لینا چاہتا ہے جبکہ ماہا جو ایمان کی نند ہے وہ بھی احمر کے ساتھ مل کر اسے نیچا دکھانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی۔

کیا احمر اور ماہا، ایمان کو شوہر فخر (اسامہ خان) سے علیحدہ کروادیں گے یا پھر دونوں خود ہی بے نقاب ہوجائیں گے، جاننے کے لیے ڈرامہ ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ پیر سے جمرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں