اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

’تیری راہ میں، اس نے مجھے سب کے سامنے تھپڑ مار دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’تیری راہ میں‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض خرم والٹر نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

ڈرامے میں شہروز سبزواری، زینب شبیر، اسامہ خان، شازیل شوکت مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈرامے کی پہلی جھلک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہروز سبزواری (احمد) گاڑی چلاتے ہوئے کسی دوست سے کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے ایمان (زینب شبیر) بہت اچھی لگنے لگی ہے میرے دل میں اتر گئی ہے۔

احمد کو ان کے گھر والے کہتے ہیں وہ ہمارے اسٹینڈرڈ کی نہیں ہے لیکن وہ کہتے ہیں اسٹینڈرڈ اسٹیٹس یہ سب میرے پاس ہے اس سے فرق نہیں پڑتا۔

ایک سین میں احمد، ایمان سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ وعدہ کرتا ہوں، بھروسہ کرو آئندہ ایسا نہیں ہوگا پھر وہ ایمان کو ایک کارڈ دیتے ہیں جس پر وہ ناراض ہوکر جانے لگتی ہے۔

احمد ایمان کا ہاتھ پکڑ اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہے۔

اس کے بعد احمد کہتے ہیں میں ایمان سے صرف دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے مجھے سب کے سامنے تھپڑ مار کر ذلیل کیا اور اب میں بھی اس کے ساتھ کچھ ایسا ہی کروں گا۔

ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں