بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کے گردگھیرا ہر روز مزید تنگ ہو رہا ہے،جموں وکشمیر میں کرفیو،متنازع بل سے زندگی اجیرن کی جا رہی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرونا کو مسلم وائرس قرار دینا بیمار بھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے،عالمی تنظیمیں اور میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہے ہیں۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج ہے،بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جا رہے ہیں،بھارت میں ہندوتواسوچ،نازی تنظیم ابھر کر سامنےآ رہی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کو بےنقاب کر دیا،بھارت کےجمہوری، سیکولر چہرے کو دنیا میں بےنقاب کیاگیا،یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ نریندرمودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں