اشتہار

گھوڑوں کی ریس کے دوران خوفناک تصادم

اشتہار

حیرت انگیز

اربیل: کردستان میں گھوڑوں کی ریس کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی گھوڑے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کردستان میں سالانہ گھڑ سواری کی دوڑ کا ایونٹ جاری تھا جس میں 100 سے زائد گھڑ سوار حصہ لے رہے تھے، اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے مالکان کی جانب سے اعلیٰ نسل کے گھوڑے میدان میں اتارے گئے۔

ریس اپنے مقررہ پوائنٹ سے شروع ہوئی تو تمام ہی گھڑ سوار سبقت لے جانے کے لیے اپنے گھوڑوں کو تیزی سے منزل کی جانب دوڑا رہے تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے آنے والی سیکیورٹی کی گاڑی سے گھوڑوں کا تصادم ہوا۔ برق رفتار گھوڑے یکے بعد دیگرے گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوتے چلے گئے۔

اس واقعے میں تقریبا 20 سے زائد گھوڑے اور سوار زخمی ہوئے۔ واقعہ رونما ہونے کے بعد ایمبولینس طلب کی گئی اور گھڑ سواروں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں