تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وٹامن ڈی کی کمی کے جسم پر پڑنے والے خوفناک اثرات

نیویارک : ماہرین نے حالیہ تحقیق میں پیٹ کے گرد جمی چربی کو وٹامن ڈی کی کمی کا سبب قرار دے دیا۔

دی امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ وٹامن ڈی کمی نا صرف ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہیں بلکہ چربی جمنے کی وجہ بھی وٹامن ڈی کی کمی ہے جبکہ یہ قوت مدافعت کی کمزوری کا باعث بھی بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن کی ڈی کی مطلوبہ مقدار کا خواتین کے جسم میں ہونا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین نے کرونا وائرس کا جلد شکار ہونے والے افراد سے متعلق کہا تھا کہ جن افراد میں وٹامن ڈی کی کمی ہو وہ بہت جلد کرونا سے متاثر ہوجاتے ہیں کیونکہ ان میں قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔

پیٹ کے گرد جمی چربی سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

وٹا من ڈی کی کمی دور کرنے کے لیے صبح 10 بجے سے پہلے تک اور شام 4 بجے کے بعد 10 سے 15 منٹ تک دھوپ سیکیں۔

اپنی غذا میں وٹامن ڈی سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کریں جن میں گھمبیاں ، دودھ ، دلیہ ، دہی ، مچھلی ، انڈہ ، پنیر ، مٹر اور پالک شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -