راجھستان: ایئرفون لگا کر گانے سننے میں مگن نوجوان کو ریل نے کچل ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست راجھستان میں پیش آیا جہاں الور ضلع میں نوجوان کو ریلوے لائن پر ایئرفون کے ساتھ گانے سننے کی قیمت اپنی جان گنوا کر ادا کرنی پڑی۔
23 سالہ دیوسنگھ ریلوے پھاٹک نمبر 70 میں ایئرفون لگا کر اونچی آواز میں گانے سنتے ہوئے ریلوے پٹری پار کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
- Advertisement -
نوجوان اس قدر گانے سننے میں مگن تھا کہ اسے ٹرین آتے ہوئے دیکھائی نہ دی جب کہ ڈرائیور نے ہارن بجا کر اسے خبردار کرنے کی کوشش کی مگر اسے آواز نہ آئی اور وہ ٹرین تلے کچل کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔