ہری پور : تربیلا جھیل کے کنارے کھانا پکانے کے دوران خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون اور 5 بچے زخمی ہوگئے جبکہ 300 مویشی جل گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہری پورمیں آندھی کے سبب تربیلاجھیل کے کنارے کھانا پکانے کے دوران آگ بھرک اٹھی۔
جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دس خیموں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کےباعث ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اورپانچ بچے زخمی ہو گئے۔
آتشزدگی سے 300 مویشی، متعدد موٹر سائیکلیں اور گندم کی 400 بوریاں بھی جل گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خاتون اور بچوں کو پشاور،ہری پور اور ایبٹ آباد کے اسپتال ریفر کردیا ہے۔