کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبائی میں کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلبائی میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق سخی حسن اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ہایڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کروالیا گیا ہے۔
خالد شیخ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی مدد کے لیے 45 ہزار گیلن پانی سے بھرے ٹینکر جائے حادثہ روانہ کردئیے گئے ہیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق فائر بریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی بلا معاوضہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔