تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا کیسز میں خوفناک اضافہ، مزید 2351 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کرونا وائرس نے بڑی تعداد میں شہریوں کو اپنا شکار بنانا شروع کردیا، چوبیس گھنٹے میں مزید 2351 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 61 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید دو ہزار تین سو اکیاون کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں 38 ہزار 3799 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2351 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، ملک میں تاحال 96 لاکھ 3 ہزار 865 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 792 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو ہزار 853 کرونا مریض صحتیاب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -