The news is by your side.

Advertisement

کرونا کیسز میں خوفناک اضافہ،24 گھنٹے 2700 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کرونا کے مثبت کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 701 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

مہلک وبا کرونا وائرس کی تیسری لہر نے لوگوں کا شکار کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث کرونا مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 198 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 703 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.56 فیصد تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 54 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 94 لاکھ 2 ہزار 639 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 1709 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں