ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شہباز شریف سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے خود کو گرفتار کروایا اور اب ڈی جی نیب کے ذریعے مذاکرات کررہے ہیں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ریکارڈ پرہےشہبازشریف نےاپنی ضمانت کی درخواست واپس لی، شہبازشریف نےخود کو رضاکارانہ گرفتار کروایا ہے اور اب ڈی جی نیب کےذریعےمذاکرات کررہےہیں۔

ایاز صادق کے بیان پر پی ڈی ایم میں دراڑیں، رہنما جے یو آئی ف نے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کی پالیسی کےساتھ کھڑےہیں،ماضی میں ہمارےبھی ایک رہنما نے وزیراعلیٰ بننے کیلئے رابطہ کیاتھا، آزادی مارچ میں نہ شہبازشریف اورنہ پی پی نظرآئی اس بارپتہ چل جائے گا وقت بتائےگاکون ساتھ کھڑا رہےگاکون نہیں لیکن اپنےکندھےکو کسی کیلئے استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے حافظ حسین احمد کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے شہبازشریف کسی قسم کےکوئی مذاکرات نہیں کررہےکہ نیب قانون میں ضمانت کی درخواست ہےہی نہیں، شہبازشریف کےوارنٹ کوچیلنج کیاتھاجسےواپس لیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں