پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی کا شوہر سے بھیانک انتقام

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرگڑھ: پنجاب میں تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر پر گرم پانی پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر سے بھیانک انتقام لیا، گرم پانی پھینکنے سے ڈاکٹر عبدالرشید نامی شخص کا جسم 45 فیصد جھلس گیا۔

شاہ جمال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعبدالرشید نے تیسری شادی کی تھی جس پر بیوی طعیش میں آگئی اور بدلہ لینے کے لیے خطرناک اقدام اٹھایا۔ جبکہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے رہا کیوں کیا؟ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا، تاہم پولیس کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کررہی ہے جلد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں