بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کویت میں دل خراش ٹریفک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے درمیان تصادم کویت کے علاقے حولی میں پیش آیا، حکام کے مطابق حادثہ اس وقت رونما ہوا جب دونوں میں سے ایک گاڑی نے ریڈ لائٹ کو عبور کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق دلخراش حادثے میں ایک شہری جاں بحق ہوا جوکہ فلپائن کا شہری تھا جبکہ نو افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کویت: ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائیاں، ایک غیر ملکی ملک بدر

دوسری جانب کویت کے محکمہ ٹریفک نے 17 کمسن ڈرائیورز کو ٹریفک کورٹ بھیج دیا جبکہ ایک تارکین وطن کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں