پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور فیروزہ اڈے پر لوڈ ٹریک مسافر کوچ پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لوڈ ٹرک مسافر کوچ پر الٹا تو وہاں چیخ وپکار مچ گئی اور ٹرک تلے دبے افراد نے مدد کیلیے پکارنا شروع کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئی اور ٹرک کو مسافر کوچ سے ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں 18 مسافر سوار تھے جن میں 13 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 5 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔