شکارپور : لاڑکانہ شکار پور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ سندھ کے شہر شکارپور کے علاقے مدیجی کے قریب شکارپور لاڑکانہ روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں دو خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار مزداں نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے باعث رکشہ دو جاگرا اور رکشے میں سوار دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں چار خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا تاہم مزدا تحویل میں لیکر پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔