بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

5 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے ظالم باپ کے حوالے سے تہلکہ خیزانکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پتوکی: پنجاب کے ضلع قصور میں 5 بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ظالم باپ ابراہیم ریکارڈ یافتہ کریمنل ہے، ملزم کے خلاف قصور میں 3 مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں سفاک باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔ اب تک 2 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ریکارڈ کریمنل ہے، ابراہیم کے خلاف قصور میں 3 مقدمات درج ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم ابراہیم کے خلاف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج ہیں، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں جلد دیگر حقائق بھی سامنے آئیں گے۔

بیوی سے جھگڑا، سفاک باپ نے 5 بچوں‌ کو نہر میں‌ پھینک دیا

یاد رہے کہ بیوی سے لڑائی پر طعش میں آکر سفاک شوہر نے یہ افسوس ناک اقدام اٹھایا تھا۔ دیگر بچوں کی تلاش تک آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی، ریسکیو اہلکار اور غوطہ خوروں سمیت دیگر عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ لاپتا بچوں میں 5 سالہ بیٹا، 7 اور 3 سالہ بیٹیاں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں