ایک ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون سیدھی شارک کے منہ میں غوطہ لگاتے ہوئے بچ گئی۔
غیرملکی میڈیا خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کچھ اسی طرح مشہور امریکی خاتون ڈائیور اوشن ریمسی کے ساتھ ہوا جو سمندر کے بجائے خطرناک شارک مچھلی کے منہ میں چھلانگ لگانے سے بال بال بچ گئیں۔
اس واقعے کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سمندر میں چھلانگ لگانے کو بالکل تیار تھیں اور اسی دوران پانی کے نیچے شارک مچھلی بھی ان کا منہ کھولے انتظار کر رہی تھی۔
Jump in.. pic.twitter.com/cDjayUX3AS
— Wow Terrifying (@WowTerrifying) March 16, 2023
امریکی خاتون کی قسمت اچھی رہی کہ وہ چھلانگ لگانے سے کچھ ہی سیکنڈز پہلے سنبھل گئی اور شارک کے منہ میں جانے سے بچ گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر کمنٹس کیے جارہے ہیں اور خاتون کو خوش قسمت قرار دیا جارہا ہے۔