منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہوا کے بگولوں نے امریکا میں تباہی مچادی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 25 ہوا کے بگولوں نے مختلف علاقوں کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا جب کہ ایک شخص ہوا کے بگولے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

امریکا میں ہوا کے بگولوں سے تباہی کے مناظر اکثر میڈیا کی زینت بنتے ہیں مگر امریکی ریاسٹ ٹیکساس0 گزشتہ دنوں ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے جہاں 25 ٹورناڈوز (ہوا کے بگولے) نے بتاہی پھیلائی ہے۔

ہوا کے بگولوں کی زد میں آکر ایک ہزار سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بنے جب کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی عمر 25 سال اور نام کارنر لمبارڈ بتایا جارہا ہے۔

ہوا کے بگولوں سے تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھروں مکمل طور پر مٹی کا ڈھیر بن چکے ہیں جب کہ شہری بے سرو سامانی کے عالم میں بغیر کسی حکومتی امداد کے زندگی گزار رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں