کراچی : سندھ میں فضائی دہشتگردی کا خطرہ کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دہشتگرد ایئرپورٹس اور فضائی اڈاوں پر حملہ کرسکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کمرشل ہوائی جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ کررہے ہیں، ایسے حملوں کی منصوبہ بندی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد مسافر طیارے کے زریعے ایئرپورٹ، رن وے اور جہازوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ایئرپورٹس اور ایئربیسز کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔
الرٹ کے مطابق دہشتگرد پائلٹس، فلائٹ عملے یا گراْونڈ اسٹاف کی صورت میں بھی کمرشل جہاز میں داخل ہوسکتے ہیں، فلائنگ کلبز پر زیر تربیت پائلٹس کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے، پائلٹس سمیت تمام اسٹاف کا انتخاب اور کلیئرنس سیکیورٹی سسٹم کو دیکھتے ہوئے کیا جائے۔
خفیہ اطلاعات کی روشنی میں تماتر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں سیاستدانوں اور ایئر پورٹ پر حملے کا خدشہ
اس سے قبل قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب میں دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ڈیتھ وارنٹ پر انتقام لینے کیلئے ن لیگی قیادت کو نشانہ بناسکتے۔
مراسلے میں مزید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ را کے دہشتگردوں کی جانب سے ائیر پورٹس کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے، لہذا ائیرپورٹس کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی کے سا تھ ساتھ سیاست دانوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔